عمران خان نے آزادی اظہار اور فوج کی مخالفت کا فرق واضح کردیا۔کنول شوذب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے آزادئ اظہار اور فوج کی مخالفت کا فرق واضح کردیا۔کنول شوذب
عمران خان نے آزادئ اظہار اور فوج کی مخالفت کا فرق واضح کردیا۔کنول شوذب

اسلام آباد: صدر ویمن ونگ پی ٹی آئی و سابق رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آزادی اظہار اور فوج کی مخالفت کا فرق واضح کردیا ہے جبکہ عوام سچ جانتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ پشاور جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دبنگ خطاب میں اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کو فوج سے لڑانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، عمران خان

ٹوئٹر پیغام میں ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب نے کہا کہ عمران خان نے اپنا مؤقف ان حلقوں پر واضح کیا جو فاشسٹ حکومت کی جانب سے عمران خان کے بیانات کی جاری کردہ تشریح کو بنیاد بنا کر خواہ مخواہ لکیر پیٹتے ہیں۔

پیغام میں سابق رکنِ اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ عمران خان نے بد نیت امپورٹڈ اور مسلط کٹھ پتلی ٹولے کے فوج مخالف بیانات بھی سنوا دئیے تاکہ آزادی اظہارِ رائے اور فوج مخالفت کا فرق واضح ہوجائے۔

https://twitter.com/KanwalMna/status/1567353267440459776

پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ عمران خان نے ماضیہ یاد دلا کر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے بھیڑیوں کی بھیڑ والی کھالیں بھی سمندر جتنے جلسے میں سرِ عام اتار دیں۔ عوام کو سچ پہلے ہی معلوم ہے، کیا آئی ایس پی آر کو یاد ہے؟

 

Related Posts