کوئٹہ میں دستی بم حملہ، خاتون اور بچے سمیت 7افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، خاتون اور بچے سمیت 7افراد زخمی
کوئٹہ میں دستی بم حملہ، خاتون اور بچے سمیت 7افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دستی بم حملہ کوئٹہ کے علاقے خدائیداد چوک میں کیا گیا۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جن میں 1 خاتون اور 1 بچہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں ٹائم ڈیوائس سے دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ میگانکی روڈ پر بیکری کی دکان کے قریب ہوا۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 7افراد کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو دہشت گردوں نے نشانے پر رکھ لیا ہے جہاں بم دھماکوں اور دستی بم حملوں سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتیں عام ہوتی جارہی ہیں۔شہریوں کی جان کی حفاظت پولیس کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹائم ڈیوائس سے کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

آج سے ایک ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ٹائم ڈیوائس سے السادات مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ 6 اگست کے روز واقعے کے فوراً بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 

 

Related Posts