اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب اور 3 بچوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ میں اور میرے 3 بچے حمزہ علی، زہرا شوذب اور حسین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے تحریکِ انصاف کے کارکنان، رہنماؤں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وقت دیں اور ہماری صحتیابی کیلئے دُعا کریں۔ رکنِ اسمبلی کنول شوذیب نے دعا دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Dear friends and family
My self and
My three kids
All have become Covid Positive
Mohammad Hamza Ali
Zahra Shauzab
& Hussein Chavez
Plz spare few minutes and pray for ME & My kids Health and long life
Will be grateful— Kanwal Shauzab MNA (@KanwalMna) March 12, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث پابندیاں سخت کرتے ہوئے عوام کوایس او پیز پر مکمل طور پرعمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت فارمیسی اور دوائیوں ودیگرضروری خدمات کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیاں محدود رہیں گی، گروسری اسٹورز اور بیکریز رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، اسلام آباد میں پابندیاں سخت