معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار
معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ذوالفرنین اور کنول آفتاب نے آپس میں شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے مداحوں کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے اپنے مداحوں کے ساتھ ہاتھوں پر مہندی لگائے ہوئے تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ انہوں نے الحمد اللہ کنول ذوالقرنین کے الفاظ تحریر کیے ہیں۔ 

ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کنول آفتاب کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں کنول آفتاب دلہن بنی نظر آئیں۔ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے مداحوں نے نئے جوڑے کو پیشگی مبارکباد دینا شروع کردی۔ 

سوشل میڈیا صارفین ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی جوڑی کو پسند کر رہے ہیں اور انہیں زندگی کے نئے سفر کیلئے مختلف النوع دُعاؤں اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔ 

خاص طور پر کنول آفتاب کے مہندی لگے ہاتھوں پر کنول اور ذالقرنین کے نام کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے نوجوانی میں شادی کا فیصلہ کرکے ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

Related Posts