پاکستانی ٹی وی میزبان کنول احمد نے ملک بھر میں دکھائے جانے والے ٹی وی ڈراموں کے دوران گھر داماد کے کردار پر ہونے والی مستقل تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کنول احمد نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے روایتی ہٹ دھرم کرداروں کو سامنے لا کر پاکستانی ڈرامے عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ٹی وی میزبان کنول احمد نے کہا کہ مثال کے طور پر گھر داماد کا کردار تو مستقل تنقید اور طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ گھر داماد ہونا کوئی تنقید کی چیز نہیں ہے۔
میزبان کنول احمد نے کہا کہ کل ہی ایک خاتون کا مسئلہ سامنے آیا جو کہہ رہی تھیں کہ میں اور میری بہنیں اپنے بوڑھے والدین کا خیال کیسے رکھیں کیونکہ ہم میں سے کوئی انہیں چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔
دوسری جانب ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار عثمان خالد بٹ نے کنول احمد کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چپکے چپکے میں گھر داماد طنز کا شکار نہیں ہوا۔
اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ آپ نے ہمارے ڈرامے کا دلچسپ رخ پیش کیا ہے، تاہم اہم بات یہ ہے کہ گھر داماد ڈرامے میں خاندانی کاروبار میں ملازمت کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیتا ہے۔
عثمان خالد بٹ نے کہا کہ گھر داماد کسی مالی مسئلے کے باعث اپنے سسرال میں نہیں رہتا اور جب اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو اس پر بھی گھر داماد کی اپنی ایک رائے ہوتی ہے۔
This is an interesting take; however it's important to mention this 'ghar damad' refuses to work despite being offered a job in the family business, isn't with his in-laws because of financial (or any) duress, & while he's played for broad comedy, has his own arc.
— Osman Khalid Butt ???????? (@aClockworkObi) April 17, 2021
بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ کنول احمد نے عثمان خالد بٹ کے ردِ عمل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ہٹ دھرم کرداروں کی نشاندہی سے عوام کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔
کنول احمد نے کہا کہ گھر داماد کے کردار کی تو آپ نے وضاحت کردی لیکن یہ بتائیے کہ آپ کا ڈرامہ دیکھنے کے بعد ہمارے پاکستانی معاشرے میں موجود کتنے لوگ گھر داماد بننا پسند کریں گے؟
Thanks for the response Osman. My concern though is that comedy that identifies with problematic, existing stereotypes reinforces it in society. For example how many men would want to be ghar damads after watching this?
— Kanwal Ahmed (@kanwalful) April 17, 2021
یہ بھی پڑھیں: میرے پاس تم ہو کے اداکار عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی