ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رنارت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کی عدالت میں شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں کنگنا رناوت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے اداکارہ کو 22 مارچ کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ ماہ فروری میں کنگنا کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کنگنا نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان پر بے بنیاد اور توہین آمیز تبصرے کیے۔جس سے ان کی ساخت متاثر ہوئی۔