اداکارہ کنگنا رناوت بجلی کا بل 1 لاکھ آنے پر شرمندہ کیوں ہوئیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا رناوت
(فوٹو: مسالا ڈاٹ کام)

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بجلی کا بل 1 لاکھ آنے پر شرمندہ ہوگئیں، کنگنا نے مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے بل بھیجنے والوں کو بھیڑیا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے ٹاؤن منڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ میرے منالی والے گھر کا بجلی کا بل ایک لاکھ روپے آگیا جہاں میں رہتی بھی نہیں ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ بجلی کا بل دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ یہ ہو کیا رہا ہے؟ ہم سب کا فرح ہے کہ ہم بھارت کو، اس ریست کو ترقی کی راہ پر لے کر جائیں، میں کہوں گی کہ یہ بھیڑیے ہیں اور بھارت کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہوگا۔

دلچسپ طور پر کنگنا رناوت بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی ہی رکن پارلیمنٹ ہیں اور اب مودی حکومت کو ہی آئینہ دکھا دیا۔ ماضی میں بھی یہ اداکارہ اپنے مختلف بیانات کے باعث عوام کی توجہ حاصل کرنے اور شہ سرخیوں کا حصہ بننے میں کامیاب رہی ہیں۔

جلسے سے خطاب کے دوران اداکارہ  نے کہا کہ ہم پڑھتے ہیں اور شرمندگی ہوتی ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ پر میرے پاس ایک موقع ہے۔ آپ سب جو میرے بھائی بہن ہیں، آپ لوگ گراؤنڈ پہ اتنا کام کرتے ہیں، یہ ہم سب کا ہی فرض ہے کہ ہم اس ملک کو ترقی کے راستے پر چلائیں۔

Related Posts