کنگنا رناوت کا متنازع بیان موضوع بحث بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا رناوت کا متنازع بیان موضوع بحث بن گیا
کنگنا رناوت کا متنازع بیان موضوع بحث بن گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) مہادیو نامی بیٹنگ ایپ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جس میں متعدد اداکاروں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ای ڈی نے تفتیش کیلیے رنبیر کپور، شردھا کپور، کپل شرما، ہما قریشی اور حنا خان کو طلب کر رکھا ہے جبکہ دیگر فنکار بھی اس کے ریڈار پر ہیں۔

’سدھر جاؤ ورنہ سدھار دیے جاؤ گے‘؛ کنگنا رناوت نے ایسا کیوں کیا؟

انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا رناوت نے کیس سے متعلق ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث فنکاروں کو خبردار کیا۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ ایک سال میں تقریباً 6 مرتبہ مجھے بیٹنگ ایپ کیلیے پیسوں کی آفر ہوئی اور ہر دفعہ اس میں کروڑوں روپے کا اضافہ کیا گیا لیکن میں نے صاف انکار کر دیا۔

معروف فٹبالر نیمار جونیئر کے ہاں ننھی پری کی آمد

اُن کا کہنا تھا کہ دیانتداری صرف آپ کے ضمیر کیلیے نہیں ہوتی۔ کنگنا رناوت نے لکھا کہ یہ نیا بھارت ہے لہٰذا سدھر جاؤ ورنہ سدھار دیے جاؤ گے۔

Related Posts