کنگنا رناوت کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں، مداحوں سے حوصلے جوان رکھنے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا رناوت کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں، مداحوں سے حوصلے جوان رکھنے کی اپیل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں تاہم انہوں نے اپنے مداحوں سے حوصلے جوان رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک قلیل مدتی فلو کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ کنگنا رناوت نے مداحوں کو اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی افسوسناک خبر سناتے ہوئے کہا کہ میں تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ آنکھوں میں جلن محسوس کر رہی تھی۔

پیغام میں اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ گزشتہ کچھ روز سے کمزوری، تھکاوٹ اور جلن کی تینوں علامتیں مجھے پریشان کررہی تھیں جبکہ ٹیسٹ کیلئے مجھے ہماچل پردیش جانا تھا۔کل میرا کورونا ٹیسٹ ہوا جس کا نتیجہ آج میرے پاس آیا ہے۔

اداکارہ کنگنا نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔ میں وائرس کی عمارت جلد زمیں بوس کردوں گی۔ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ وائرس میرے جسم کے اندر مستی کر رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

کنگنا رناوت نے کہا کہ اب مجھے وائرس کا پتہ چل گیا ہے جسے میں ختم کردوں گی۔ آپ کسی چیز کو خود پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہونے دیں۔ اگر آپ ڈر گئے تو وائرس آپ کو اور ڈرائے گا۔ آئیے کورونا وائرس کو مل کر تباہ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بڑھتے کیسز، ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر کی مداحوں سے بھارت کی مدد کی اپیل

Related Posts