سشانت نے خودکشی نہیں کی، اس کا قتل کیا گیا، کنگنا رناوٹ نے حقیقت کھول کر رکھ دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kangana Ranaut blasts Bollywood after Sushant Singh Rajput's death

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے سشانت سنگھ کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کو اداکار کی موت کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت نے پورے بالی ووڈ کو دکھی کردیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں موجود لوگوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے اس کو ناکام بنانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کیں۔

انہوں نے کہا کہ سشانت نے ایم ایس دھونی، دی انٹولڈ اسٹوری، کیدارناتھ اور ابھی حال ہی میں چھچھورے جیسی بہترین فلم دی لیکن ان کی کامیابیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا بلکہ ان کو جان بوجھ کر مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلا گیا تاکہ وہ اپنی زندگی ختم کرلے۔

مزید پڑھیں:ممبئی میں بھارتی فلموں کے اُبھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ کو کمزور انسان نہیں  تھے بلکہ ایک مضبوط اعصاب رکھتے تھے لیکن فلم انڈسٹری نے ان کو اس نہج پر پہنچایا کہ انہوں نے خودکشی جیسا قدم اٹھالیا، کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ سشانت نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل ہوا ہے۔

Related Posts