اسلام آباد :وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں قرض کی حد 50لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں قرضے دیئے جارہے ہیں۔ حکومت پروگرام کے لئے ہر ممکن فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کامیاب جوان پروگرام کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم فراہم کرے گی، عام آدمی وزیر اعظم کی پالیسیوں کا اصل مرکز ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی