کاجول نے اپنی زندگی سے جڑے کئی راز فاش کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاجول نے اپنی زندگی سے جڑے کئی راز فاش کردیئے
کاجول نے اپنی زندگی سے جڑے کئی راز فاش کردیئے

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ تین بڑی فلمیں ٹھکرائیں جو بعد میں ہٹ ثابت ہوئیں۔

معروف اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی نے بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کے شو ’کافی ودھ کرن‘ میں شرکت کی اور فلمی کرداروں سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔‘

کاجول نے متعدد یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے ودیگر شامل ہیں۔

تاہم اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جن فلموں کو ٹھکرایا وہ ہٹ ثابت ہوئیں۔

کاجول کا کہنا تھا کہ مجھے اکشے اور سنیل شیٹی کی فلم ’مہرا‘ میں کردار آفر کیا گیا جبکہ فلم دل تو پاگل ہے اور تھری ایڈیٹس میں بھی کردار کی آفر ہوئی تو انکار کردیا تھا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ فلم کے مشہور ڈائیلاگ ’پیا ایک بار ہوتا ہے اور شادی بھی‘ ان پر یقین رکھتی ہیں، کاجول نے کہا کہ نہیں بالکل نہیں میں اس ڈائیلاگ پر یقین نہیں رکھتی۔

مجھے کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا، کاجول

کاجول نے سوشل میڈیا سے متعلق بتایا کہ بیٹی نیسا نے مجھے انسٹاگرام استعمال کرنے کا کہا اور میں نے اس سے خوب لطف بھی اٹھایا ہے۔

Related Posts