کابل، افغان ائیرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 اہلکار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل، افغان ائیرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 اہلکار ہلاک
کابل، افغان ائیرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 اہلکار ہلاک

کابل:افغانستان میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے کام میں مصروف امریکی این جی او کے کارکنان پر حملے میں 10 ہلاک اور 16 زخمی جب کہ میدان وردک میں ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے میدان وردک میں افغان ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 گر کر تباہ ہونے سے 3 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا افغانستان کے صوبے بغلان میں برطانیہ کی خیراتی تنظیم اور امریکا کی غیرمنافع بخش کمپنی ہالو ٹرسٹ کے کارکنان بارودی سرنگیں ہٹانے کے کام میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکومت نے طالبان پر ذمہ داری عائد کی ہے جب کہ طالبان نے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: ویانا مذاکرات میں پیش رفت سے سعودی عرب کو بھی آگاہ رکھ رہے ہیں،برطانیہ

Related Posts