بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، کے الیکٹرک کی نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کراچی کے شہری تیار ہوجائیں کیونکہ کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست دی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 مئی کو سماعت ہوگی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

گندم، چینی اور کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائیگا، محسن نقوی

اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کے مہینے کے لئے کے الیکٹرک (کے ای) کے صارفین کے لیے 0.58 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیاتھا کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا، جبکہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

Related Posts