کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین کو بل میں شامل کیے گئے ایڈوانس انکم ٹیکس کو ختم کروانے کا طریقہ بتادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائیلر ڈومیسٹک صارفین جن کے بل اور شناختی کارڈ کا پتہ ایک ہو، کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر جائیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا کر بل میں ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کروایا جاسکتا ہے۔
بجلی کے بلز میں ریلیف کیلئے نگران حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
اپنے حالیہ بیان میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ بجلی کا احتیاط سے استعمال کر کے بلوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ کےالیکٹرک کے عملے کے اراکین کمپنی کا اثاثہ، اور صارفین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں۔
نوٹ:ایڈوانس انکم ٹیکس کے خاتمے کا فارم آن لائن جمع کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ صارفین بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں تاہم اپنے عملے کے خلاف کسی قسم کی اشتعال انگیزی پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ بجلی کا نرخ نیپرا طے کرتا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ بجلی کے نرخ تعین کرنے کا اختیار نیپرا اور وزارت توانائی کے پاس ہے اور بجلی بلوں میں ٹیکسوں کا اطلاق بھی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے صارفین سے اپیل ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں، تاکہ بجلی کی ترسیل متواتر رہے۔ اشتعال انگیزی معاملے کا حل نہیں، اور استعمال شدہ بجلی کے بل کی ادائیگی ایک ذمہ داری ہے۔