کے الیکٹرک کو بل کی عدم ادائیگی پر صارفین کی بجلی منقطع نہ کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک کو بل کی عدم ادائیگی پر صارفین کی بجلی منقطع نہ کرنے کا حکم
کے الیکٹرک کو بل کی عدم ادائیگی پر صارفین کی بجلی منقطع نہ کرنے کا حکم

کراچی: سندھ حکومت نے شہرِ قائد کو بجلی مہیا کرنے والے ادارے (کے الیکٹرک) کو حکم دیا ہے کہ بل کی عدم ادائیگی پر صارفین کی بجلی منقطع نہ کی جائے۔

صوبائی وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ بل کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک کسی بھی صارف کے برقی کنکشن کو منقطع نہ کرے۔

کراچی کے عوام کے الیکٹرک کی ایوریج بلنگ سے پریشان ہیں۔ وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک فوری طور پر ایوریج بلنگ کا مسئلہ حل کرے۔

صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ ایوریج بلنگ کی وجہ سے کراچی کے عوام میں اشتعال پیدا ہورہا ہے۔ بلز کو میٹرریڈنگ کی بنیاد پر جاری کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے احکامات کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے 4 ہزار روپے تک کے بل میں چھوت دی ہے۔ مارچ اور اپریل کے بل یکمشت وصول نہ کیے جائیں۔

کے  الیکٹرک حکام کو وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ ہم وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر سختی سے عمل کرائیں گے۔ سندھ حکومت عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ 

Related Posts