لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے گفتگو شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے گفتگو شروع کردی
لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے گفتگو شروع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران مداحوں سے گفتگو اور ان کے سوالات کے جوابات دینا شروع کردئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغامات کےذریعے اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں اور عوام الناس کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

براہِ راست سوالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہباز نامی سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ ماہرہ خان کو ملاقات کی دعوت دے ڈالی جس کا جواب دینے کے لیے پاکستانی اداکارہ نے لاک ڈاؤن کا سہارا لے لیا۔

شہباز نامی مداح نے اداکارہ ماہرہ خان سے کہا کہ کیا ہم کہیں ملاقات کرسکتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ نہیں بھائی۔ کوئی کسی سے نہیں مل سکتا۔ اپنے گھر پر رہیے۔ 

فرید نامی مداح نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان سے کہا کہ میرا خیال ہے میرا ٹوئٹر اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہا کیونکہ میں ٹوئٹر کے ذریعے اپنی محبت آپ تک نہیں پہنچا سکتا۔

مداح نے ماہرہ خان سے کہا کہ میرے لیے صرف ایک لفظ کہہ دیں۔ میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں اور آپ کو دعائیں بھیج رہا ہوں۔ اس پر ماہرہ خان نے مداح کیلئے ایک لفظ کا انتخاب کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ آپ کے لیے جس لفظ کا انتخاب کرنا چاہوں گی وہ پیشنیٹ ہے یعنی پرجوش اور بے قرار۔ 

ماہرہ خان سے ایک اور سوشل میڈیا صارف نے مشورہ دیا کہ آپ اپنی فلمیں آن لائن کیوں ریلیز نہیں کرتیں جبکہ بین الاقوامی صارفین کو آن لائن تلاش کرنا زیادہ آسان ہے۔

مشورے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں اپنی محبت کو جانتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنی فلموں کی پروڈیوسر خود ہوتی اور خود انہیں آپ کے لیے آن لائن کرتی، لیکن فی الحال میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ 

Related Posts