کے الیکٹرک برسات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی دشمنی میں مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم ایک ہیں، ناصر حسین شاہ
پیپلز پارٹی دشمنی میں مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم ایک ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی :کے الیکٹرک برسات کے دوران بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنائے، عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے،برسات کے دوران اور بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ بلدیاتی ادارے ایک پیج پر الرٹ ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات،، جنگلات، مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ برسات کے دوران اور بعد کی صورتحال سے نمٹناایک چیلنج اور متعلقہ اداروں کا امتحان بھی ہے۔

اس حوالے سے نمٹنے لے لئے تمام متعلقہ بلدیاتی ادارے بشمول کے ایم سی، ڈی ایم سیز، ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ ایک پیج پر ہیں اور مشترکہ مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں مختلف وفو د سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر متوقع زائدبرسات کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات لئے جارہے ہیں تاکہ صوبے کی عوام کو بارشوں کے حوالے سے کسی بھی مشکل، تکلیف یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوام کو ریلیف اولین ترجیحات ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت نے  کے الیکٹرک کو ہدایات دی ہیں کہ برسات کے دوران بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور خاص طور پر واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے تمام متعلقہ بلدیاتی ادارے الرٹ ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی ادارے کے افسران کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تمام متعلقہ عملے اور افسران کو ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک نے صنعتوں پر بھی لوڈ شیڈنگ کا بم گرادیا، 35فیصد پیداواری سرگرمیاں متاثر

یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ نالوں کی صفائی کا کام مسلسل جاری رکھا جائے اور رفتار کو تیز کیا جائے، اور تمام متعلقہ مشینریز، آلات اور گاڑیوں کوتیار حالت میں رکھا جائے اور چوکنگ پوائنٹس خصوصاً انڈر پاسز کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

Related Posts