کراچی: کے الیکٹر نے شہر میں بجلی بحال کردی،کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی NKI بلدیہ 1اور 2 ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی فراہمی متاثر ہوئی ۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ترسیلی نظام فعال ہے اور مکمل بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے،اس وقت تمام گرڈز پر بجلی بحال ہے اور علاقائی سطح پر کام کیا جارہا ہے،تمام اسٹریٹجک علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے۔
اس سے قبل شہرِ قائد کے علاقے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، نیو کراچی، گلشنِ اقبال، بفر زون، شادمان، سر سید ٹاؤن، کلیانہ ٹاؤن، ناگن چورنگی، سرجانی، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد اور گلستانِ جوہر میں بجلی معطل ہوگئی۔
منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس، بلاک 6 اور 2 میں بھی برقی رو معطل ہوگئی۔گرمی کے موسم میں بجلی بند ہونے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد گھروں میں گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے باہر نکل آئی۔
اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں بجلی معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس پر ہم ہنگامی انداز میں کام کر رہے ہیں۔ ممکنہ تکنیکی خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا۔