عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan has no political future: Bilawal Bhutto Zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرکے پاکستان کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔

عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلنے والوں کو معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے شرم آنا چاہیے۔

غیر معمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے پر پی ٹی آئی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

خیبرپختونخوا میں شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے جبکہ سندھ میں پی پی کی حکومت میں شرح غربت میں 7.6 فیصد کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:لندن میں نواز شریف پر حملہ کس نے اور کیوں کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کی فی کس آمدنی بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے، ایک جانب ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب عمران خان ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن پر بھی ٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریٹائرڈ ملازمین سے پنشن پر 10 فیصد ٹیکس لینے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی۔

عمران خان کو آزمانے والوں نے پاکستان کے عوام کو بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا ہے۔ ملک میں غیر معمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

Related Posts