کینیڈا میں تحریکِ عدم اعتماد ختم، حکومت کو اعتماد کا ووٹ مل گیا، پھر جسٹن ٹروڈو کو کیا خطرہ ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
جسٹن ٹروڈو
(فوٹو: بریٹانیکا)

اوٹووا: کینیڈا میں تحریکِ عدم اعتماد کامیابی کے ساتھ ختم کردی گئی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل حکومت کے حق میں کینیڈین پارلیمنٹ میں 211 ووٹ  پڑے جبکہ 120 ووٹ مخالفت میں آئے۔لبرل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ دن ملک کیلئے خوش آئند ہے، کیونکہ کینیڈین شہری انتخابات نہیں چاہتے۔

کینیڈا پر حکمران لبرل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ سیاستدان مل کر کام کریں۔ صرف اپوزیشن کی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اپنے ذاتی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں تاہم اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور کی قیادت میں اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کی۔
کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں  نے جسٹن ٹروڈو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی، رہائش کے مسائل، اور بڑھتے ہوئے جرائم کو حل کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک لبرل حکومت کی ناکامیوں کا سامنا کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کی مقبولیت کم ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ لبرل حکومت نے عدم اعتماد کی ووٹنگ میں کامیابی حاصل کرلی لیکن اس کی مقبولیت حالیہ سروے کے مطابق کم ہو رہی ہے، کنزرویٹو پارٹی 43 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہے، لبرل پارٹی کو 21 فیصد اور نیو ڈیموکریٹک پارٹی کو صرف 19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

Related Posts