اوٹاوا: کینیڈا کے گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے کیریئر کے دوران افریقی ثقافت سے متاثر ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے سیاہ فاموں کیساتھ نسلی امتیاز کے خاتمے کیلئے لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جسٹن بیبر نے امریکا میں پولیس حراست میں ہلاک ہونیوالے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی حمایت میں پیغام جاری کیا ہے۔
کینیڈین گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیاہ فاموں کی ثقافت کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں سیاہ فام ثقافت سے بہت متاثر ہوا ہوں اور میں نے اس کلچر سے بہت فائدہ اٹھایا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا انداز ،میں کس طرح گاتا ہوں ،کیسے ڈانس کرتا ہوں ،کس طرح پرفارم کرتا ہوں اور میرا فیشن سبھی سیاہ فام ثقافت سے متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا نسل پرستی کو شکست دینے کے عزم کا اعلان