سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس کی سماعت آج ہوگی
سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس کی سماعت آج ہوگی جس کیلئے 10 رکنی فل کورٹ بینچ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ 10 رکنی فل کورٹ بینچ آج صبح 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

حکومتی وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیں گے جبکہ 10 رکنی بینچ میں 30 اپریل کو تبدیلی متوقع ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا 10 رکنی فل کورٹ بینچ ایک جج سے محروم ہوجائے گا۔30 اپریل کو جسٹس منظور ملک ریٹائر ہوجائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس پر نظر ثانی اپیلوں اور عدالتی کارروائی براہ راست نشر کئے جانے سے متعلق درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نہ بتائے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس پر نظر ثانی اپیلوں کی سماعت براہ راست نشر کئے جانے سے متعلق درخواست پر رواں ماہ 8 مارچ کے روز سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ کیس، وفاق ہمیں مشورے نہ دے، سپریم کورٹ

Related Posts