ڈی آئی جی آپریشنز کی جونیئر لیڈی کلرک پر ساڑھے 4 لاکھ روپے رشوت کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی آئی جی آپریشنز کی جونیئر لیڈی کلرک پر ساڑھے 4 لاکھ روپے رشوت کا الزام
ڈی آئی جی آپریشنز کی جونیئر لیڈی کلرک پر ساڑھے 4 لاکھ روپے رشوت کا الزام

لاہور: پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی (آپریشنز) کی جونیئر لیڈی کلرک سدرہ پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے بطور رشوت لینے کا الزام ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کی رہائشی حنا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ جونیئر لیڈی کلرک سدرہ نے میرے بھائی کو پولیس میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیا اور اس سے ساڑھے 4 لاکھ بطور رشوت وصول کرلیے۔ حنا کے مطابق سدرہ نے کہا تھا کہ یہ رقم ڈی آئی جی آپریشنز کو دی جائے گی۔

متاثرہ خاتون حنا نے کہا کہ سدرہ اصغر نامی جونیئر کلرک کے گھر 5 سال سے آنا جانا ہے ، ملزمہ سدرہ کی والدہ بیوٹی پارلر چلاتی ہیں جہاں آمد و رفت کےدوران تعلقات استوار ہوئے جو دوستی میں بدل گئے۔ سدرہ اصغر اور والدہ نے حنا کو مشورہ دیا کہ اپنے بھائی کو پولیس میں بھرتی کروا دو،  میرے لیے یہ مشکل کام نہیں۔

ابتدا میں حنا کے مطابق چھ لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا گیا۔ کئی بار ڈی آئی جی آفس کے چکر بھی لگوائے گئے۔ جب حنا نے 4 لاکھ 50 ہزار روپے دے دئیے تو جونیئر لیڈی کلرک نے حنا کو پہچاننے سے انکار کردیا۔ متاثرہ خاتون نے حکامِ بالا سے جونیئر کلرک کے خلاف کارروائی اور رقم واپس دلانے کی درخواست کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں باپ کی سگی بیٹی سے زیادتی کی کوشش

Related Posts