کوئٹہ: بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ روز منعقد کیے گئے 32 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 1349 نشستیں حاصل کی ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) 232 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
اس بار تیاری سے نکلیں گے، کوئی روک نہیں سکے گا: عمران خان