جے یو آئی کیماڑی کے رہنماؤں کی کراچی پولیس چیف سے ملاقات

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

 جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر اور ائمہ مساجد و مہتممین مدارس ایکشن کمیٹی کے صدر مولانا عظیم اللہ عثمان کی سربراہی میں وفد نے ایڈیشنل آئی جی اینڈ کراچی پولیس چیف خادم حسین رند سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں قیام امن اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جانا نقض امن کی گہری سازش ہے۔ علمائے کرام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

کویت میں خاتون نے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کردیا، عوام کا گرفتاری کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ضلع کیماڑی اور دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔ آئے دن ڈکیتیوں اور چوریوں کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں شیرشاہ، بلدیہ، اتحاد ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن میں مختلف غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں۔ غیر مقامی افراد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں اور مختلف وارداتوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ شیرشاہ میں ہر مہینہ ایس ایچ او تبدیل ہوتا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ جرائم پر قابو نہ پانے کی ایک وجہ آئے دن ایس ایچ اوز کی تبدیلی بھی ہے۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ آپ کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ہم امید کرتے ہیں کہ کراچی میں آپ کی آمد نیک شگون ثابت ہوگی اور جرائم کے خاتمے میں اچھی پیش رفت ہوگی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مولانا عظیم اللہ عثمان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام میری اولین ترجیح ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے موقع پر متعلقہ ایس ایس پیز کو اہم احکامات بھی جاری کئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے مولانا عظیم اللہ عثمان کا شکریہ ادا کیا اور انکی کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وفد میں جےیوآئی بزنس فورم سندھ کے فنانس سیکریٹری، یوسی پاپوش کے سینئر نائب امیر مولانا محمد اسامہ مسکین، ضلع شرقی کے میڈیا کو آرڈینیٹر مولانا رشید احمد خاکسار، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا محمد حامد، پی ایس 115 ضلع کیماڑی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطاء الرحمن دیشانی، جے ٹی آئی ضلع کیماڑی کے نائب امیر مولانا محمد دیشانی شامل تھے۔

Related Posts