مساجد کی حرمت و بحالی کیلئے JUI کا سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مساجد کی حرمت و بحالی کیلئے JUI کا سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کو سلسلہ شروع
مساجد کی حرمت و بحالی کیلئے JUI کا سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کو سلسلہ شروع

کراچی: شہر قائد میں مساجد کی حرمت و بحالی کیلئے جے یوآئی رہنماؤں کا مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہلحدیث عالم دین مولانا محمد سلفی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا محمد یوسف قصوری اور قاری خلیل الرحمٰن جاوید کے علاوہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر ممتاز حسین سہتو اور کاشف سعید شیخ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی ممتاز اہلحدیث عالم دین مولانا محمد سلفی عبدالستار سے ملاقات ہوئی۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد اور مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی پر مشتمل جے یوآئی کے وفد نے جامعہ ستاریہ اسلامیہ میں ممتاز اہلحدیث عالم دین مولانا محمد سلفی عبدالستار سے ملاقات کی ہے۔

مولانا سلفی عبدالستار نے جمعیت علماء اسلام کے وفد کو مساجد کے حوالے سے درپیش مسائل میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی  ہے۔جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقا ت ہوئی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد اور مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی پر مشتمل جے یوآئی کے وفد کی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا محمد یوسف قصوری اور قاری خلیل الرحمٰن جاوید سے ملاقات کی ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مدینہ مسجد طارق روڈ اور الفتح مسجد کڈنی ہل پارک کو ڈھانے کے احکامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والی مملکت خداداد پاکستان میں تسلسل کیساتھ مساجد کی شہادت افسوسناک عمل ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے فیصلہ کیا تمام مسالک باہمی اتفاق رائے سے عوام میں پھیلی ان بیچینیوں کا خاتمہ کریں گے اور اس پر مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے جماعتِ اسلامی سندھ کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد اور مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی پر مشتمل جے یوآئی کے وفد کی جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر ممتاز حسین سہتو اور کاشف سعید شیخ سے جماعت اسلامی کے مرکز قبا مسجد میں ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی کا مدینہ مسجد کے انہدام کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کی مدینہ مسجد طارق روڈ اور الفتح مسجد کڈنی ہل پارک سمیت دیگر مساجد کی حرمت وبحالی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کرتے ہوئے مسئلے پر مشترکہ موقف طے کیا۔

Related Posts