کوئٹہ: حلقہ پی بی 20پشین تھری میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار عزیز اللہ آغا 24 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 20 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ پشین کے ضمنی الیکشن میں مکمل 113 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کردئیے گئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی پاکستان کے امیدوار عزیز اللہ آغا بلوچستان اسمبلی کی نشست کیلئے 24 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار عزیز اللہ آغا بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ مدِ مقابل قریب ترین امیدوار 7 ہزار 123 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یوسف بلوچ 24 ہزار ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
کراچی میں حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں تمام 108 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یوسف بلوچ نے میدان مار لیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس88 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کاامیدوار24 ہزار ووٹ لے کر کامیاب