خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار کے علاقے چمروک میں ہونے والے بم دھماکے میں سینئر صحافی ، پریس کلب کے صدر صدیق مینگل جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بناتے ہوئے دیسی ساختہ بم کو دور سے اڑا دیا۔مقتول کی شناخت مولانا محمد صدیق مینگل کے نام سے ہوئی جو خضدار پریس کلب کے صدر تھے۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا، جب کہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔