صحافی چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحافی چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
صحافی چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

اسلام آباد: اے آر وائے نیوز کے سینئر اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو گلبرگ کے علاقے سے ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری غلام حسین کے بیٹے عمر نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین کو گلبرگ سے ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔ چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 05 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔

مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔ چوہدری غلام حسین کے مقدمہ ہذا میں بینکنگ کورٹ -1 لاھور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ ) جاری کیے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

چوہدری غلام حسین کے بیٹے عمر کا کہنا تھا کہ تیس سے چالیس افراد نے کافی شاپ سے والد کو تحویل میں لیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔

Related Posts