اسلام آباد: وفاقی حکومت کے تیسرے پارلیمانی سال کے آغاز کیلئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے آئین کی دفعہ 54(1) اور 56 (3) کے تحت پارلیمنٹ کا مشترک اجلاس طلب کیا ہے جس سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزراء، عسکری قیادت، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس کا ایجنڈہ قومی سیکرٹریٹ سے جاری کیا گیا۔
اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران وفاقی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران مسئلۂ کشمیر اور اس کے حل کیلئے پاکستان کی غیر مشروط حمایت کے حوالے سے بھی اہم نکات بیان کریں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جس کے دوران اہم قانون سازی کے علاوہ کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
مشترکہ اجلاس 2 ہفتے قبل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اہم قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا