لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر گروپ کے تین ارکان کی جانب سے جہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی گئی۔
جہانگیر ترین سے سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، مامون تارڑ اور رائے اسلم نے ملاقات کی اور ہاشم ڈوگر، مراد راس گروپ کو خیرآباد کہہ کر جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ملاقات کے دوران جہانگیر ترین کی قیادت پر راجہ یاور کمال، مامون تارڑ اور رائے اسلم نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر جہانگیر ترین نے تینوں کو خوش آمدید کہا، ملاقات میں عون چودھری، ملک نعمان لنگڑیال اور امیر حیدر سانگھا بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:وزیر خارجہ بلاول زرداری کی حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر حاضری
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد اہم رہنماء پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں، جبکہ ان کی ممکنہ طور پر مختلف پارٹیوں میں شمولیت متوقع ہے۔