جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد 100 لاکھ ڈالرسے زائد کا ہرجانہ جیت لیا، یہ ٹرائل امریکی ریاست ورجینیا کی ایک عدالت میں سات ہفتوں سے چل رہا تھا جس کا فیصلہ بلاآخر جونی ڈیپ کے حق میں سُنا دیا گیا ہے۔

عدالتی ٹرائل ختم ہونے کے بعد جیوری کی جانب سے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔ 

علاوہ ازیں جونی ڈیپ کی جانب سے ہرڈ کو 5 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائے گا جو وہ اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ میں مانگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ جونی ڈیپ اور سابقہ ​​اہلیہ، ایمبر ہرڈ، 11 اپریل کو  ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔

 اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 لاکھ ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد ہرڈ  نے اداکار کے خلاف 100 لاکھ ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا۔دونوں کا  دعویٰ تھا کہ ایک دوسرے نے انہیں بدنام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

تاہم  جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا جس کے بعد اداکار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دی، سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی’۔

دوسری جانب جیوری کے فیصلے کے بعد جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں آج جو مایوسی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں دل شکستہ ہوں کہ ثبوت کا پہاڑ بھی میرے سابق شوہر کی غیر متناسب طاقت، اثر و رسوخ   کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں تھا’۔

Related Posts