صدارتی انتخابات، جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو پچھاڑنے کے قریب، حمایتیوں کا جشن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدارتی انتخابات، جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو پچھاڑنے کے قریب، حمایتیوں کا جشن
صدارتی انتخابات، جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو پچھاڑنے کے قریب، حمایتیوں کا جشن

واشنگٹن: امریکا میں مخالف امیدوار جو بائیڈن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس پر جو بائیڈن کے حمایتیوں نے مختلف ریاستوں کی گلیوں اور بازاروں میں جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن کے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا کر نیا امریکی صدر بننے کے امکانات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ روشن ہو رہے ہیں، جو بائیڈن کو پنسلوینیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 14 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔

جارجیا میں بھی بائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 1 ہزار 500 ووٹوں کی برتری حاصل کر لی، دُنیا بھر کی نظریں امریکی صدارتی انتخابات پر جمی ہوئی ہیں، فیصلہ کن ووٹوں کی گنتی حتمی مراحل میں داخل ہو رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاستوں الاسکا اور نارتھ کیرولینا میں جو بائیڈن پر صدر ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق جو بائیڈن 264 الیکٹورل ووٹس لے کر 214 ووٹس لینے والے امریکی صدر سے 50 ووٹس زیادہ رکھتے ہیں۔

صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے 270 الیکٹورل ووٹس درکار ہیں جن میں سے جو بائیڈن کو مزید 6 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہونے کے بعد جو بائیڈن وکٹری اسپیچ کیلئے بھی تیاری کر رہے ہیں۔

جو بائیڈن کیلئے ڈلاویر میں اسٹیج تیار کر لیا گیا۔ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن ٹرمپ کے خلاف اپنی فتح پر امریکی عوام سے دھواں دھار خطاب کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کو صدارت کا غلط دعویٰ نہیں کرنا چاہئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کیلئے اسٹیج کی تیاری کی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدارت کا دعویٰ میں بھی کرسکتا ہوں، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ قانونی جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

دوسری جانب مخالف صدارتی امیدوار کے حمایتیوں نے جشن کا اہتمام کیا، پنسلوینیا میں جو بائیڈن کے حمایتی سڑکوں پر نکلے، الیکشن آفس کے سامنے رقص اور خوب ہلا گلا کیا، ٹرمپ کے حمایتیوں نے بھی نیو یارک میں ریلی نکال کر امریکی صدر سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: جیسنڈا آرڈرن نے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Related Posts