وزیراعلیٰ سندھ نے زرداری اور بلاول کی چمچہ گیری کے سوا کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی رہنما

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے زرداری اور بلاول کی چمچہ گیری کے سوا کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی رہنما
وزیراعلیٰ سندھ نے زرداری اور بلاول کی چمچہ گیری کے سوا کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی رہنما

کراچی: پی ٹی آئی رہنما ء حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی بی مریم دال میں کچھ کالا ہے،پیپلز پارٹی تمہیں سندھ میں پسند نہیں کرتی، پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ مزار قائد کی بے حرمتی پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیب زدہ وزرا ء پر مشتمل کمیٹی اور وزیراعلیٰ سندھ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ صفدر اعوان کو گرفتار کرانے پر سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے زرداری اور بلاول کی چمچہ گیری کے علاوہ کچھ کیا ہے تو بتا ئیں؟ جتنی کرپشن سندھ میں ہے اتنی تو گیننزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی نہیں ہے،سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو دیگر آئینی آپشن موجود ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کل نواز شریف کے لوگ جو اداروں کے لئے کہتے پھر رہے تھے، جھوٹوں اللہ کی لعنت ہے، جو کچھ بھی کہا سب جھوٹ تھا ہم نے خود تھانے پر بیٹھ کر FIR درج کروائی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کیا ان لوگوں نے کسی سے ٹھیکہ لے رکھا ہے اداروں کو بدنام کرنے کا؟مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نہیں بلکہ پولیس میں حوالدار ہونا چاہئیے آ پکی انٹیلیجنس ناکام ہوئی ہے مزار کی حرمت کا معاملہ تھا اپکی ملک سے محبت حب الوطنی غیرت کہاں گئی آپ خود FIRدرج کروا دیتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔

حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ سے سوال کیا کہ مزار قائد پر جاتے ہوئے کسی سے اجازت لینا پڑے گی ہم خود مزار کے احاطے میں موجود تھے، صفدر اعوان کتنا لاڈلا ہے،جیل جانے سے پہلے کیسے چھوڑ دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کپٹن صفدر تم جب بھی کراچی آؤگئے تمھیں انڈے اور جوتے پڑیں گے، اب تمہارے استقبال کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنان موجود ہونگے دیکھیں گے تم کیسے مزار پر آتے ہو۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کہ اداروں کی تذلیل کرنے کی بجائے کھل کر سامنے آؤ، عوام تمہارا مقابلہ کریگی، اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی علی جی جی،شاہنواز جدون، ریاض حیدر،شہزاد ملک،ارسلان گمھن،جمال صدیقی،کریم بخش گبول،ادیبہ عارف اور سمیر شیخ بھی موجود تھے۔

Related Posts