جناح اسپتال کا ہیلی پیڈ بحال ،20سال بعد پہلے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سول ایوی ایشن کی اجازت کے بعد جناح اسپتال کراچی کا ہیلی پیڈ ایئر ایمبولینس لیے بحال ہوگیا، دو دہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پراتر گیا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح اسپتال میں ہیلی کاپٹر زکولینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 90 کی دہائی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو لایا جاتا تھا لیکن جب ہیلی پیڈ کی حالت خراب ہوئی تو پھر یہ معاملہ رک گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی لینڈنگ کے لیے جے پی ایم سی کو سرٹیفکیٹ دے چکی ہے اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی بھی فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال کی ایمرجنسی پاکستان کی بہترین ایمرجنسیز میں سے ایک ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی

ان کا کہنا تھا کہ ائیر ایمبولینس کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں علاج کے لئے لایا جائے گا جس سے مریضوں کو اسپتال لانے میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

Related Posts