لندن: جمائمہ خان نے برطانوی شہزادی کی داستانِ حیات پر مبنی نیٹ فلکس سیریز میں لیڈی ڈیانا کی کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دی کراؤن سے توہین آمیز مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائمہ خان نے نیٹ فلکس سیریز سے توہین آمیز مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ سیریز میں مبینہ طور پر آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی کردار کشی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
حریم شاہ کے متھیرا پر سنگین الزامات، ویڈیو وائرل
بابر اعظم سے خواتین سے متعلق نا مناسب سوالات، ندا یاسر تنقید کی زد میں
آنجہانی لیڈی ڈیانا کی دوست جمائمہ خان نے برطانوی شہزادی کے متعلق نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں عکس بند کیے گئے توہین آمیز مناظر کے متعلق برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ڈرامہ سیریل میں کسی بھی شخصیت کی کردار کشی نہیں کی جاسکتی۔
واضح رہے کہ آنجہانی برطانوی شہزادی کی زندگی پر مبنی دی کراؤن سیریز کے 4سیزن مکمل ہوچکے اور 5ویں سیزن کی عکسبندی جاری ہے جو ممکنہ طور پر آئندہ برس کے اختتام پر ریلیز ہوگی۔لیڈی ڈیانا کا کردار ایما کورنیا اور ایلزبتھ ڈبیکی نے ادا کیا ہے۔
انٹرویو کے دوران جمائمہ خان نے کہا کہ کردار کشی کے مناظر پیش کرنے سے کسی بھی شخصیت کا وقار مجروح ہوسکتا ہے۔ نیٹ فلکس فوری طور پر توہین آمیز مناظر ہٹا دے۔ دوسری جانب نیٹ فلکس کی طرف سے بھی وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
اپنے وضاحتی بیان میں نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ کراؤن کی شوٹنگ سے قبل جمائمہ ریسرچ ٹیم اور مواد فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا حصہ رہی ہیں، رائٹر کے طور پر جمائمہ سے مواد کی فراہمی کی درخواست پر انہوں نے ردِ عمل نہیں دیا۔