کیپ ٹاؤن میں ہائیکنگ کے دوران جمائما گولڈ اسمتھ زخمی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤ ن میں ہائیکنگ کے دوران زخمی ہوگئی ہیں۔ 50 سالہ جمائما نیو ایئر کی چھٹیاں منانے کے لیے کیپ ٹاؤن میں موجود تھیں جس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق، جمائما مشہور پہاڑلائنز ہیڈجسکی بلندی 2,194 فٹ ہے پر ہائیکنگ کر رہی تھیں۔ چوٹی پر پہنچنے کے بعد واپسی کے دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور ایک تکلیف دہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔

پاکستانیوں کی چائے سے محبت ،چھ ماہ میں 96 ارب روپے کی چائےپی گئے

حادثے کے فوری بعد جمائما کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں وہیل چیئر پر لے جایا گیا اور بعد ازاں انہیں بیساکھیوں کا سہارا لینا پڑا۔ جمائما نے اتوار کے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی حالت کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا: “کیپ ٹاؤن میں ایک تہوار کی چھٹی “

تصاویر میں جمائما کو اسپتال کے کمرے میں بیساکھیوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ان کا پیر ایئرکاسٹ میں جکڑا ہوا ہے اور ایک اسپتال کا ملازم ان کی مدد کر رہا ہے۔ دیگر تصاویر میں وہ ہائیکنگ کے دوران سیاہ شارٹس، میچنگ ٹی شرٹ اور سفید جوتے پہنے نظر آ رہی ہیں۔

یہ حادثہ جمائما کے لیے نئے سال کی ایک تکلیف دہ شروعات ثابت ہوا، تاہم اطلاعات کے مطابق اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے ۔

جمائما کے مداحوں اور سوشل میڈیا فالوورز نے ان کے لیے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعائیں کی ہیں۔

Related Posts