اداکار بننے کیلئے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی، جاوید شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Javed Sheikh reveals as teenager he once stole father’s money to become actor

کراچی:مشہور اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی ،گرل فرینڈ سے ملنے جانے کے لیے والد صاحب کی گاڑی بیچنے پر مجھے ایک بار پھر والد صاحب سے مار پڑی۔

معروف اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ 12،13 سال کی عمر میں والد صاحب کی جیب سے 100 روپے چرائے تھے جس کے بعد اپنے دوستوں کے سے ساتھ اداکار بننے کے لیے لاہور کی ٹرین میں سوار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی، حریم شاہ نے نیا دھماکہ کردیا

ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش تھا اور والد صاحب کے پیسوں سے ٹرین میں بیٹھ کر لڈو کھارہا تھا تاہم بدقسمتی سے والد صاحب کو پتہ چل گیا اور انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے ڈھونڈنا شروع کیا، والد صاحب ڈھونڈتے ڈھونڈتے اسٹیشن تک پہنچے اور مجھے گردن سے دبوچ لیا جس کے بعد گھر میں الٹا لٹکا کر میری پٹائی ہوئی۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میری پہلی گرل فرینڈ فرنچ خاتون تھی، میری اس سے کراچی میں ملاقات ہوئی لیکن وہ پیرس میں رہتی تھی اور یہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئی ہوئی تھی، اس وقت میں کچھ نہیں تھا لہٰذا فرانس گرل فرینڈ سے ملنے جانے کے لیے والد صاحب کی گاڑی بیچی اور ٹکٹ لیکر چلاگیا تھا جس پر مجھے ایک بار پھر والد صاحب نے مارا تھا۔

Related Posts