لاہور: رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز فتح جنگ میں 6 مئی کو جلسہ کریں گی جو تاریخ ساز ہوگا۔
تفصلیلات کے مطابق ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر روز پی ٹی آئی حکومت کا نیا اسکینڈل منظرِ عام پر آئے گا۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ لگژری زندگی گزارنے والے عمران خان کو حساب تو دینا ہی پڑے گا۔ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے حربے تاخیری ہیں۔
عمران خان چین سے نہیں بیٹھے گا، خانہ جنگی اور بغاوت ہوگی۔شیخ رشید