ممبئی: بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری کو مسلم مخالف قانون کی مخالفت کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے نشانے پر رکھ لیا جس پر جاوید جعفری نے بھی انہیں کرارا جواب دیا۔
جاوید جعفری کاشمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مودی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے مسلم مخالف شہریت کے متنازع قانون کے خلاف آواز اٹھائی اور کھل کر اس کے خلاف بیان دیا۔
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کواپوزیشن سمیت دیگر سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جب کہ اس قانون کے خلاف احتجاج بھارت سے نکل کر یورپ تک پہنچ گیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے یورپ میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرائی تاہم انتہا پسند ہندوؤں کو ان کا یہ اقدام ایک آنکھ نہیں بھایا اور سوشل میڈیا پر ان پر تنقید شروع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا کا عمران ہاشمی اور اشمیت پٹیل کیساتھ شادی کی پیشکش ٹھکرانے کاانکشاف