جاوید جعفری کے والد، اداکار اشتیاق احمد جعفری انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاوید جعفری کے والد، اداکار اشتیاق احمد جعفری انتقال کرگئے
جاوید جعفری کے والد، اداکار اشتیاق احمد جعفری انتقال کرگئے

نئی دلی:بالی وڈ کے سینئر اداکار اشتیاق احمد جعفری المعروف جگدیپ 81 سال کی عمرمیں فانی دنیا سے کوچ کرگئے، اداکار جگدیپ کااصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا اور وہ مزاحیہ اداکار جاوید جعفری کے والد تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جگدیپ جعفری متعدد امراض کا شکار تھے اور ممبئی کے علاقے بینڈرا میں اپنی رہائش گاہ میں ان کا انتقال ہوا، انہیں کل ممبئی میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔

مرحوم کے تین بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری بالی ووڈ سے ہی وابستہ ہیں، جبکہ ان بھائیوں کی وجہ شہرت مشہور ڈانس شو بوگی ووگی ہے۔

معروف اداکار اشتیاق جعفری 29 مارچ 1939 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے تقریباً 400 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی یادگار فلموں میں شعلے، انداز اپنا اپنا، افسانہ، آر پار، وغیرہ شامل ہیں۔ وہ آخری بار 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘مستی نہیں سستی’ میں دکھائی دیے تھے۔ اس فلم میں مرحوم قادر خان، شکتی کپور، جونی لیور اور پریم چوپڑا بھی تھے۔

Related Posts