جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

ممبئی:انڈیا کے مشہورشاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاوید اختر نے ممبئی کی ایک عدالت میں بالی ووڈ کوئن کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر مقدمہ دائر کیا۔اپنی درخواست میں جاوید اختر نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ نے ان کے خلاف بے بنیاد تبصرے کیے جس نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت نے بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور اس میں موجود ڈرگ مافیا کی قلعی کھول کے رکھ دی تھی۔

اس حوالے سے کنگنا رناوت نے بھی ساتھی اداکاروں اور فلم سازوں پر ڈرگز مافیا کا حصہ ہونے کے الزامات لگائے تھے۔اس حوالے سے فلم انڈسٹری میں بھارتی اداکارہ کے خلاف کافی غم و غصہ پایا جارہا تھا۔

ایک باربالی ووڈ میں ڈرگز مافیا کے گروپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے جاوید اختر کا نام بھی دہرایا تھا۔ خیال رہے کہ کنگنا رناوت بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بھی انڈسٹری کے مخصوص طبقے کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: انتہا پسند بی جے پی رہنما کی امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

Related Posts