عمران خان کی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Javed Afridi, Darren Sammy call on PM Imran Khan

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور بیٹنگ مینٹورہاشم آملہ بھی موجود تھے۔ عمران خان نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے سینٹ لوسیا میں پیدا ہونے والے کرکٹر ڈیر ن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ہمارے شہری بھی ہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی سے اختلافات کی افواہوں کی تردید کردی

عمران خان نے کہا کہ جاوید آفریدی نے پاکستان میں کرکٹ کے لئے ڈیرن سیمی کی خدمات کو اجاگر کیا ہے اور ان دونوں نے یہاں کھیل کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے ہاشم آملہ کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ پوری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں کھیلی جارہی ہے۔ ایونٹ کے دوران اسٹیڈیم ہاؤس فل ہیں جو دنیا کے لئے ایک مثبت پیغام ہے۔

جاوید آفریدی نے بعدازاں ٹویٹر پر جاکر ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعزازی شہری ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے انہیں ٹیکسوں کے لئے خصوصی استثنیٰ دیا۔

Related Posts