زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی سے اختلافات کی افواہوں کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی سے اختلافات کی افواہوں کی تردید کردی
زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی سے اختلافات کی افواہوں کی تردید کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی  نے جاوید آفریدی سے اختلافات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور جاوید آفریدی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔ وہ میرے بھائی کی طرح ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ میرے لیے یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ میڈیا نے یہ سوچ بھی کیسے لیا کہ میرے اور جاوید آفریدی کے درمیان کوئی اختلافات ہیں۔

میڈیا خبروں کی تردید کرتے ہوئے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں اس بات پر ہنس رہا ہوں۔ میڈیا کو یہ خیال بھی کیسے آیا کہ میں اپنے بھائی جاوید آفریدی کے ساتھ کوئی اختلاف کرسکتا ہوں۔

کپتان ڈیرن سیمی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری بات سنیئے، میں جاوید آفریدی کا بھائی کی طرح احترام کرتا ہوں۔ کیا ایسی خبریں نشر کرکے آپ کوئی سنجیدہ کام کر رہے ہیں؟

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ پشاور زلمی میرے لیے بچے کی طرح ہے اور ہمارے درمیان کوئی بات حائل نہیں ہوسکتی۔ ایسی خبروں کی مکمل طور پر تردید کرتا ہوں۔ 

دوسری جانب پشاور زلمی کا میڈیا ڈپارٹمنٹ بھی حرکت میں آگیا۔ زلمی کی پریس ریلیز کے مطابق ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو ریسٹ کرانا میرا فیصلہ تھا۔ سیمی فارم اور فٹنس کے لیے کام کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ ٹیم کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ پشاور زلمی کے لوگ ایک خاندان کی طرح اکٹھے اور متحدہ ہیں۔

ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ریسٹ پر بھیج دینا کوئی نئی بات نہیں۔ ڈیرن سیمی کو  دو پریکٹس سیشنز ملے ہیں جن کے دوران وہ فٹنس پر محنت کریں گے۔ 

Related Posts