فضا میں اُڑنے والی کار 2023ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔جاپانی کمپنی کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضا میں اُڑنے والی کار 2023ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔جاپانی کمپنی کا دعویٰ
فضا میں اُڑنے والی کار 2023ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔جاپانی کمپنی کا دعویٰ

ٹوکیو: جاپان میں  فضا میں اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا جس کے بعد جاپانی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ 1 نشست رکھنے والی یہ کار 2023ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی اسکائے ڈرائیو نے ٹویوٹا نامی معروف کمپنی کی معاونت سے کار تیار کی جو زمین پر عام کار کی طرح دوڑتی ہے اور ہیلی کاپٹر کی طرح محدود اڑان بھی بھر سکتی ہے۔ 

کار کو زمین سے فضا میں بلند کرنے کی ویڈیو بھی حالیہ دنوں میں ہی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 1 نشست کی حامل کار 5 فٹ کی بلندی پر فضا میں محوِ پرواز ہے۔

ہیلی کاپٹر سے مشابہت رکھنے والی یہ کار 1 وقت میں صرف 1 ہی مسافر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکے گی جس کے سامنے مختصر سائز کے پر موجود ہیں جن کی مدد سے کار ہوا میں اڑ سکتی ہے۔

جاپانی کمپنی  نے دعویٰ کیا کہ یہ کار مسلسل نصف گھنٹے تک 30 فٹ تک بلند رہ سکتی ہے جبکہ اسکائی ڈرائیو آج سے 2 سال قبل 2018ء میں معرضِ وجود میں آئی تھی۔

اسکائی ڈرائیو کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جہاں اڑنے والی کاریں عام دستیاب ہوں جنہیں آمدورفت کے نئے ذریعے اور زندگی کے نئے انداز کے طور پر اپنایا جائے۔

کمپنی کے مطابق اسکائی ڈرائیو کی خواہش ہے کہ عوام ایک محفوظ اور پر آسائش زندگی سے لطف اندوز ہوں جبکہ اپنی شراکت دار دیگر کمپنیز کی مدد سے اسکائی ڈرائیو ایک نئی مارکیٹ تشکیل دینا چاہتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اُڑن طشتریوں کا عالمی دن 

Related Posts