جھانوی کپور نے اورھان اوترامانی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جھانوی کپور نے اورھان اوترامانی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
جھانوی کپور نے اورھان اوترامانی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ جھانوی کپور اپنی آنے والی فلم ملی کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس کے باوجود فلم کی تشہیر کے درمیان مداحوں نے اورھان اوترامانی کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کی۔ آخر کارانہوں نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی،انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو انہیں اپنے گھر کا فرد محسوس ہوتا ہے۔

انہوں اسے ایک دوست کے طور پر بھی مخاطب کیا اور اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ انہوں نے اسے طویل عرصے سے اپنے ساتھ رکھا ہے، ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں انہیں برسوں سے جانتی ہوں۔

وہ ایک ایسا شخص ہے جس کے ساتھ رہنا مجھے نہ صرف پسند ہے بلکہ وہ ایک طویل عرصے سے میرے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ گھر والوں کی طرح محسوس ہوتا ہے جب وہ آس پاس ہوتا ہے، میں اس پر بہت بھروسہ کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایسے دوست ملنا نایاب ہیں، جو آپ کے لیے اس طرح کھڑے ہوں گے جس طرح وہ اپنے دوستوں کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔ وہ ایک عظیم آدمی ہے۔

مزید پڑھیں:آرادھنا شرما نے شوبز سے طویل بریک لینے کی وجہ بتادی

واضح رہے کہ جھانوی کی نئی آنے والی فلم ملی سچے واقعات پر مبنی زندہ رہنے والی تھرلر مووی ہے۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اس (فلم) نے میری دماغی صحت پر حقیقی اثر ڈالا ہے۔

Related Posts