جعلی بھرتیوں کا معاملہ، جمیل احمد فاروقی عہدے سے معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی بھرتیوں کا معاملہ، جمیل احمد فاروقی عہدے سے معطل
جعلی بھرتیوں کا معاملہ، جمیل احمد فاروقی عہدے سے معطل

کراچی: دوہری شہریت کے حامل اور عدالت کی جانب سے 17 گریڈ میں تنزلی کے باوجود 19 گریڈ کی غیر قانونی تنخواہ لینے والے سینئر ڈائریکٹر  ہیومن ریسورسز کے ایم سی جمیل احمد فاروقی کومبینہ جعلی بھرتیوں کے حوالے سے شروع ہونے والی انکوائری کے تناظر میں عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔

جمیل احمد فاروقی کو فوری طور پرلوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے حکم دیا گیا ہے۔ مزید براں کے ایم سی کی جانب سے جاری کردہ 24 مئی کے بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار کو بھی وزیر بلدیات سندھ کے احکامات کے مطابق منسوخ قرار دیا گیا ہے جو کہ حکومت سندھ کے محکمہ ایس اینڈ جی ڈی کے قوانین اور صوبائی کابینہ کے فیصلوں کے برخلاف تھا۔

معاملے کی شفاف جانچ کے حوالے سے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے  معطلی کے احکامات موصول ہونے کے باوجود میئر کراچی وسیم اختر کے چہیتے افسر جمیل فاروقی کے ایم سی کے امور انجام دینے میں مصروف ہیں۔

وہ کئی حکم نامے بھی بحیثیت سینئر ڈائریکٹر جاری کر چکے ہیں۔ سندھ حکومت کی معطلی سمیت کسی حکم کو خاطر میں نہیں لاتے۔ حد تو یہ ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات بھی کچرے میں پھینک کر من مانیاں کرتے ہیں۔

محکمہ فائر بریگیڈ میں بھی ایسا ہی کیا گیا ہے جس کے باعث اس حساس محکمے کے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts