جماعتِ اسلامی نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا، الگ جدوجہد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعتِ اسلامی نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا، الگ جدوجہد کا اعلان
جماعتِ اسلامی نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا، الگ جدوجہد کا اعلان

اسلام آباد: جماعتِ اسلامی نے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے الگ جدوجہد کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  واہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے خلاف تنِ تنہا جدو جہد کو ترجیح دیں گے جبکہ ہم نے یہ فیصلہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں کیا۔

جماعتِ اسلامی کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اصلی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں سے رابطہ ضرور رہے گا لیکن موجودہ صورتحال کے تناظر میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ملکی نوعیت کے معاملات پر ضروری ہوا تو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن کی صفوں میں کچھ عناصر کی غیر سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے کرنا پڑا۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اخلاقی طور پر حکومت مخالف اتحاد کے ساتھ ہیں، وفاقی حکومت غریب عوام کے اصل مسائل کے حل کیلئے قانون سازی نہیں کر رہی، ایف اے ٹی ایف غیرملکی ایجنڈا ہے جس پر پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی پی کو عوام نے متحد دیکھا۔ پی ٹی آئی نے قومی ادارے تباہ کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی سی پر اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس

Related Posts