جماعت اسلامی سندھ کا صوبے میں بدترین مہنگائی، بد انتظامی پر اظہار تشویش

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

جماعت اسلامی سندھ نےصوبے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول، عام آدمی کو ریلیف اور معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے امرائے اضلاع کے اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہی گئی، جو صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں قباء آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایک طرف صوبے میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے عام آدمی کو شدید متاثر کیا، وہیں پر زرعی طور پر معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں ایکڑ زرعی زمینوں پر قیمتی فصلیں تباہ ہو چکی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی حکام نے موساد کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑ لیا

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ ایسے حالات میں سندھ کے عوام کو ریلیف دیتی، مگر بہت افسوس کی بات ہے کہ عوام کی زندگی کو مزید مشکل بنانے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والی مافیا کو کھلی چھوٹ دیکر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے لاوارث چھوڑ دیا گیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کسان اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی سیلاب کی نظر ہونے کے بعد نئی فصل کی کاشت کیلئے عالمی اداروں کی طرف سے ملنے والی امداد کی تقسیم کا انتظار کرتے کرتے گندم کی بوائی کا وقت گنوا بیٹھے، اپنی ہمت کے تحت کاشتکاری دوبارہ شروع کرنے والے کاشتکاروں کو یوریا کھاد اور سورج مکھی کے بیج کی شدید بلیک مارکیٹنگ کا سامنا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یوٹلٹی اسٹورز کرپشن کا شکار اور سامان کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں سے عام شری مایوس ہو کر خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔ قرارداد میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضروری اشیائے خوونوش سستے پیکیج دیئے جائیں، کسانوں کو ذخیرہ اندوز مافیا سے بچایا جائے اور پوری دنیا سے ملنے والی امداد منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کی جائے۔